حیدرآباد8جنوری (یواین آئی )وائی ایس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی 12جنوری کو ضلع ورنگل کا دورہ کریں گے ۔
جگن موہن ریڈی حال ہی میں سڑک حادثہ میں ہلا ک ہونے
والے وائی ایس پارٹی ضلع یوتھ صدر بھیم ریڈی کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کریں گے ۔پارٹی کے رہنماؤں نے جگن کے دورہ سے متعلق تیاریاں شروع کردی ہیں